Fake peer of Mita Tiwana and the poor women
|
 |
The fake peer Ashraf was using sticks and rods to treat this poor woman who is recently admitted at DHQ Sargodha. The woman is still unconscious .
عدالت کے حکم پر آج کنیز بی بی کا طبی معائنہ ڈی ایچ کیو ہسپتال سرگودھا میں ہوا۔طبی معائنہ کے نتیجے کے مطابق کنیز بی بی کے جسم پر تشدد کے دس دن بعد بھی 17ضربات پائی گئیں اور ابھی بھی کنیز بی بی نیم بے ہوشی کی حالت میں ہے۔کوئی بات سننے سمجھنے اور کرنے سے قاصر ہے

۔کنیز بی بی مٹھہ ٹوانہ کے ایک جعلی پیر محمد اشرف کے وحشیانہ تشدد اور اپنے شوہر کی بے اعتنائی کے بعد ڈی ایچ کیو ہسپتال سرگودھا میں بے ہوش پڑی تھی سماءپر خبر نشر ہونے پر ڈی آئی جی سرگودھا میاں جاوید اسلام کے حکم پر مٹھہ ٹوانہ پولیس نے مقدمہ درج کر کے جعلی پیر محمد اشرف اور نصر حیات کو گرفتار کرلیا
۔مٹھہ ٹوانہ پولیس نے اگلے ہی دن جعلی پیر محمد اشرف کا جسمانی ریمانڈ لئے بغیر اسے جیل بھیج دیا جبکہ نصر حیات بے گناہ قرار دیکر رہا کر دیا ایس ایچ او نے سماءکو بتایا کہ جعلی پیر اشرف سے تشدد کا سامان سریے ،سرکنڈے اور ڈنڈا اور دھونی کا سامان برآمد کرلیا گیا تھا اس لئے اس کا جسمانی ریمانڈ حاصل نہیں کیاگیا جبکہ کنیز بی بی کے بھائی غلام رجا نے سماءسے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایس ایچ او ملزم کے ساتھ ملا ہوا ہے۔کبھی کہتا ہے پیر تو مارتے رہتے ہیں۔کبھی کہتا ہے مقدمہ درج کرایا تو تمھارے رشتہ دار بھی گرفتار ہو سکتے ہیں اورحتیٰ کہ اس نے یہاں تک کہا کہ میں تمھیں پیر سے پیسے لے دیتا ہوں مقدمہ کو چھوڑ دو۔
|